• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک-بھارت ڈیوس کپ ٹائی کیلئے قومی ٹینس ٹیم کا اعلان

شائع December 26, 2023
ڈیوس کپ 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی—فائل فوٹو: اے پی
ڈیوس کپ 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی—فائل فوٹو: اے پی

فروری میں اسلام آباد میں شیڈول پاک-بھارت ڈیوس کپ ٹائی کے لیے قومی ٹینس ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے اسلام آباد میں ٹیم کا اعلان کیا، ٹیم میں اعصام الحق، عقیل خان ، محمد عابد، محمد شعیب اور برکت اللہ شامل ہیں، ڈیوس کپ 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

سلیم سیف اللہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو ویزوں کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، بھارتی حکومت ٹینس میں بھی سیاست کررہی ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا، بھارت کو پاکستان آکر ڈیوس کپ ٹائی کھیلنا ہوگی، امید ہے کہ پاکستان حکومت اس اہم مقابلے کے لیے فنڈز جاری کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024