• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: رواں سال آتشزدگی کے 2 ہزار سے زائد واقعات میں 41 جانیں چلی گئیں

شائع December 26, 2023
آتشزدگی سے رواں سال جھلس جانے والوں تعداد 98 ہے — فائل فوٹو: آن لائن
آتشزدگی سے رواں سال جھلس جانے والوں تعداد 98 ہے — فائل فوٹو: آن لائن

کراچی میں رواں سال آتشزدگی کے 2 ہزار سے زائد واقعات میں 41 قیمتی جانیں چلی گئیں، ان واقعات میں آتشزدگی کے تین بڑے واقعات بھی شامل ہیں تاہم اس کے باوجود محکمہ فائر بریگیڈ کو بہتر بنانے کے اقدامات نہیں کیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق میٹروپولیٹن سٹی کراچی میں رواں سال 2 ہزار 164 مقامات پر آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے۔

ان میں سے تین واقعات زیادہ بڑے تھے جن میں آگ تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر کے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر آتشزدگی کے واقعات میں 41 زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے۔

ریکارڈ کے مطابق آتشزدگی کے واقعات میں جنوری میں 5، فروری میں 2، اپریل میں 6 اور مئی اور جون میں ایک، ایک افراد جان سے گئے۔

خوش قسمتی سے مارچ اور جولائی میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، اس کے علاوہ آتشزدگی کے واقعات اگست میں 4، ستمبر میں 3 اور اکتوبر میں ایک شخص کی جان لے گئے۔

نومبر میں رواں سال کا سب سے ہولناک آتشزدگی کا واقعہ ہوا جس میں 11 افراد کو زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا، جبکہ 6 دسمبر کو عائشہ منزل کے عرشی مال میں آتشزدگی سے 5 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

نیوکراچی فیکٹری میں آگ پر قابو پانے کے دوران چار فائر فائٹر بھی جان سے گئے جبکہ آتشزدگی سے رواں سال جھلس جانے والوں تعداد 98 ہے۔

آگ لگنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے کے باوجود انتظامیہ، محکمہ فائر بریگیڈ کی حالت زار سدھانے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی اور کوئی بھی بڑی آگ پر پاک بحریہ اور کے پی ٹی سے مدد طلب کی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024