• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری

شائع December 26, 2023
شاہ محمود قریشی کو نقص امن کے تحت 15 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے پی پی
شاہ محمود قریشی کو نقص امن کے تحت 15 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے پی پی

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کی روبکار جاری کی۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کا عملہ روبکار لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوگیا تاہم رہائی کی روبکار جاری ہونے کے باوجود شاہ محمود قریشی کی رہائی ممکن نہیں۔

شاہ محمود قریشی کو نقص امن کے تحت 15 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے آج شاہ محمود قریشی کو 15 روز کے لیے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری کردیا گیا تھا۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزم ہیں اس کے لیے تفتیش درکار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025