• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

نیب نے سیاسی دشمنی میں نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے، پروفیسر ساجد میر

شائع December 26, 2023
پروفیسر ساجد میر نے نیب ریفرنسز سے بریت پر نواز شریف اور مریم نواز کو مبارک دی—فائل فوٹو: ڈان نیوز
پروفیسر ساجد میر نے نیب ریفرنسز سے بریت پر نواز شریف اور مریم نواز کو مبارک دی—فائل فوٹو: ڈان نیوز

جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ نیب نے سیاسی دشمنی میں نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے، قوم نے ان کا حشر دیکھ لیا۔

لاہور میں سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے پروفیسر ساجد میر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں راجا محمد ظفر الحق، سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، اسحٰق ڈار، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب کے علاوہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صاحبزادہ فضل کریم بھی موجود تھے۔

ملاقات میں موجودہ صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی، رہنماؤں نے عام انتخابات کے لیے دونوں جماعتوں میں سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا، پروفیسر ساجد میر نے ملک وقوم کے لیے خدمات پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

پروفیسر ساجد میر نے نیب ریفرنسز سے بریت پر نواز شریف اور مریم نواز کو مبارک دی، پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ نیب نے سیاسی دشمنی میں آپ پر جھوٹے مقدمات بنائے، قوم نے ان کا حشر دیکھ لیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025