• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکارہ ثنا نادر سال کے اختتام پر رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

شائع December 26, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول ڈرامے’منت مراد’ میں اپنی اداکاری سے شائقین کا دل جیتنے والی اداکارہ ثنا نادر شاہ نے سال 2023 کے اختتام پر شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی مہندی کی تقریب سمیت نکاح کی تصاویر بھی شیئر کیں جب کہ دوسری شخصیات کی جانب سے مبارک باد دیے جانے کی ویڈیوز کو بھی انہوں نے شیئر کیا۔

ثنا نادر کی قریبی سہیلیوں نے بھی ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جب کہ مختلف شوبز ویب سائٹس اور شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ثنا نادر کی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں انہیں اور ان کے شریک سفر کو روایتی عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ نے شادی سمیت اپنے ہونے والے شریک سفر کے حوالے سے کوئی وضاحتی پوسٹ شیئر نہیں کی، تاہم رپورٹس کے مطابق ان کے شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024