• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

نواز شریف کی واپسی سے پارٹی میں جوش و ولولہ بڑھ گیا ہے، شہباز شریف

شائع December 26, 2023
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے پارٹی میں جوش و ولولہ بڑھ گیا ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلسےمیں شرکت پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کا اہم ترین الیکشن ہونے جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن و استحکام ہوگا تو ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہوگا، اللہ کے فضل سے انتخابی میدان میں کامیابی حاصل کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے امن بحال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024