• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت نے بحیرہ عرب میں تین جنگی بحری جہاز تعینات کردیے

شائع December 26, 2023
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارت نےبحیرہ عرب میں 3 جنگی بحری جہاز تعینات کردیے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ’اے پی پی‘ نے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بھارت نے اپنے مغربی ساحل کے قریب تجارتی بحری جہاز ایم وی کیم پلوٹو پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد 3جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں تعینات کر دیئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایم وی کیم پلوٹو کے عملہ کے 21 ارکان کا تعلق بھارت اور ایک کا ویتنام سے ہے، بھارتی بحریہ کے دھماکا خیز مواد کو ڈسپوزل ٹیم نے جہاز کے ابتدائی معائنے کے بعد اس پر ڈرون حملے کا عندیہ دیا، تاہم کہا ہے کہ مزید فرانزک اور تکنیکی تجزیے کے بعد حملے کے ویکٹر اور استعمال شدہ دھماکا خیز مواد کی قسم اور مقدار کا تعین کیا جائے گا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں بھارتی بحریہ کی دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیم نے لائیبیریا میں رجسٹرڈ ایم وی کیم پلوٹو کی ممبئی بندرگاہ پر آمد پر اس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اسرائیلی بحری جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کے بعد فیصلہ کیا گیا، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک ترجمان نے اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تاہم ایران کی طرف سے اس الزام کی سختی سے تردید کی گئی۔

ایم وی کیم پلوٹوسعودی عرب کی الجبیل بندرگاہ سے خام تیل لے کر بھارت کی نیو منگلور بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا، ہفتہ کو پوربندر سے تقریباً 217 سمندری میل کے فاصلے پر اس جہاز پر ڈرون حملے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024