• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

قابض بھارتی فوج نے دوران حراست بہیمانہ تشدد کرکے مزید 3 معصوم کشمیریوں کو شہید کردیا

شائع December 26, 2023
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم وستم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں بھارتی فوج نے راجوری سیکٹر میں مزید تین معصوم کشمیریوں کو دوران حراست تشدد کرکے شہید کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضعل پونچھ کے راجوری سیکٹر سے حراست میں لیے جانے والے کشمیریوں کو بھارتی فوج نے بےدردی سے قتل کر دیا۔

انتہا پسند مودی سرکار نے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے اس بے رحم قتلِ عام پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنے افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا ڈرامہ رچایا۔

افسران کو ہٹانے کا ڈرامہ زیر حراست 3 کشمیریوں پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کی ویڈیوز آرمی کیمپ سے لیک ہونے پر کیا گیا۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی مودی سرکار کے پروپیگنڈے کے تحت اس خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے لگے۔

راجوری سیکٹر میں کشمیری عوام کی جانب سے بھارتی سیکورٹی فورسز کی اس بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024