• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پنجاب اور سندھ کے بیشتر شہروں میں دھند، مختلف مقامات پر موٹرویز بند

شائع December 26, 2023
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے، حدنگاہ صفر ہونے کے بعد مختلف مقامات پر موٹرویز بند کردی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم 2 لاہور تا کوٹ مومن دھند، موٹروے ایم 3 فیض پور تا رجانہ، موٹروے ایم 4 شیرشاہ تا پنڈی بھٹیاں، موٹروے ایم 5 شیرشاہ تا روہڑی، لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کی جاتی ہیں، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روڈ سے سفر کرنےو الے زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دھند میں روڈ یوزرز اپنی گاڑیوں میں فوگ لائئٹس کا استعمال کریں، دھند میں غیر ضروری سفر اور تیزرفتاری سے پرہیز کریں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات دھند میں اپنی گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024