• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

میلبرن ٹیسٹ کا پہلا روز: آسٹریلیا کی پراعتماد بیٹنگ، 3 وکٹوں پر 187 رنز بنالیے

شائع December 26, 2023
—فوٹو:کرک انفو ایکس
—فوٹو:کرک انفو ایکس
—فوٹو:کرک انفو ایکس
—فوٹو:کرک انفو ایکس
—فوٹو:پی سی بی ایکس
—فوٹو:پی سی بی ایکس
—فوٹو: کرک انفو ایکس
—فوٹو: کرک انفو ایکس
—فوٹو:کرک انفو ایکس
—فوٹو:کرک انفو ایکس

پرتھ ٹیسٹ کے بعد آسٹریلیا نے میلبرن ٹیسٹ میں بھی پر اعتماد آغاز کرتے ہوئے پہلے روز کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے۔

میلبرن میں پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو نوے رنز کا آغاز فراہم کیا۔

ڈیوڈ وارنر اڑتیس اور عثمان خواجہ بیالیس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

حسن علی اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ لی جب کہ اس سے قبل عبداللہ شفیق نے ابتدا میں ہی ڈیوڈ وارنر کا آسان کیچ ڈراپ کیا۔

آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز اسٹیون اسمتھ تھے جو 26 رنز بنا کر عامر جمال کا نشانہ بنے۔

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے۔ مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان میچ کھیل رہے ہیں جبکہ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم اور سعود شکیل شامل ہیں۔

سلمان علی، شاہین آفریدی اور عامر جمال بھی ٹیم کا حصہ ہیں، آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

میلبرن کے میدان میں پاکستان نے 1964 سے 2016 تک دس ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں اس نے کامیابی حاصل کی اور 6 میں شکست ہوئی۔

قومی ٹیم نے میلبرن میں آخری ٹیسٹ میچ 1981 میں جیتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024