• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

ممتاز اور ریشم کی ’کوئی شہری بابو‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل

شائع December 25, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی ماضی کی مقبول بولڈ اداکارہ ممتاز اور پاکستانی اداکارہ ریشم کی جانب سے ماضی کے گانے ’کوئی شہری بابو‘ پر ایک ساتھ کی گئی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ریشم نے ممتاز کے ہمراہ ڈانس کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی، جسے بعد ازاں مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز اور صارفین نے بھی شیئر کیا۔

ریشم نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مقبول اداکارہ ممتاز کے ساتھ اداکار احسن خان کے گھر پر ملاقات کی، جہاں انہوں نے لیجنڈری اداکارہ کے ہمراہ ان پر فملائے گئے پر ڈانس کیا۔

احسن خان نے مختلف پاکستانی اداکاروں کو کھانے کی دعوت پر بلایا تھا، جنہوں نے اداکارہ ممتاز سے ملاقات کی۔

اداکارہ ممتاز دسمبر کے آغاز میں احسن خان کی ہی دعوت پر پہلی بار پاکستان آئی تھیں اور انہوں نے ڈان نیوز کو بھی خصوصی انٹرویو دیا تھا۔

ممتاز کے لیے ہی احسن خان کی جانب سے رکھے گئے عشائیے میں ریشم سمیت دیگر اداکاروں نے شرکت کی، جہاں ممتاز اور ریشم نے مل کر ماضی کے مقبول گیت ’کوئی شہری بابو‘ پر ڈانس کیا۔

’کوئی شہری بابو‘ کو ممتاز اور فریدہ جلال پر فلمایا گیا تھا اور یہ گانا 1973 کی فلم ’لوفر‘ میں شامل تھا جب کہ حال ہی میں بولی وڈ میں اس کا ریمکس بھی بنایا گیا تھا۔

ریشم اور ممتاز کی جانب سے ’کوئی شہری بابو‘ پر کیے گئے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے دونوں اداکاراؤں کی تعریفیں بھی کیں۔

احسن خان نے بھی ممتاز کے لیے دیے گئے عشائیے کی دوسری ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں ممتاز کو پاکستانی اداکاروں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024