• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

’بھارت ڈیوس کپ کیساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے‘، اعصام الحق کا مودی سرکار کو مشورہ

شائع December 25, 2023
اعصام الحق نے کہا کہ ڈیوس کپ کھیلنے کے لیے بھارت کے پاس پاکستان نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے. — فائل فوٹو: اےایف پی
اعصام الحق نے کہا کہ ڈیوس کپ کھیلنے کے لیے بھارت کے پاس پاکستان نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے. — فائل فوٹو: اےایف پی

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے نریندر مودی کی سرکار کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ڈیوس کپ کیساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے۔

ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ کے بارے میں میرٹ پرفیصلہ کیا ہے، ڈیوس کپ کھیلنے کے لیے بھارت کے پاس پاکستان نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، سیکیورٹی فورسز کی وجہ سے ملک میں امن ہے، جب پاکستان کرکٹ اور دیگر ٹیمیں بھارت بھیج سکتا ہے تو بھارتی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔

اعصام الحق نے کہا کہ بھارت کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) چیمینز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہیے، بھارتی حکومت کا ٹینس ٹیم پر کوئی دباؤ ہوگا، بھارتی ٹیم کو ڈیوس کپ ٹائٹل کھیلنے پاکستان ضرور آنا چاہیے، پاکستان میں کھیلوں سے پیار کرنے والے لوگ رہتے ہیں، بھارتی حکومت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024