• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm

جی ڈی اے کا رکن الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی پر شدید تحفظات کا اظہار

شائع December 25, 2023
—فائل فوٹو: قومی اسمبلی ویب سائٹ
—فائل فوٹو: قومی اسمبلی ویب سائٹ

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جی ڈی اے کی ترجمان سائرہ بانو کا اہم وڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ نثار درانی لا ایسوسی ایٹ کی رکن صائمہ آغا کو پیپلز پارٹی نے مخصوص نشست پر امیدوار نامزد کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صائمہ آغا کو سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر نامزد کیا گیا ہے، یہ مفادات کا ٹکراؤ اور الیکشن کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے، ہمیں چیف الیکشن کمشنر کی شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کروانے کی یقین دہانی پر مکمل اعتماد ہے، سندھ میں جی ڈی اے سمیت کئی سیاسی جماعتوں کو نثار درانی پر تحفظات ہیں، ان کا جھکاؤ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کس حیثیت میں نثار درانی کی ایسوسی ایٹ کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ سے نوازا؟ اس قسم کے اقدامات سے الیکشن کی شفافیت پر سوالات اٹھیں گے، سائرہ بانو نے سوال اٹھایا کہ صرف نثار درانی کی ہی قریبی عزیزہ کو پیپلز پارٹی نے کیوں نامزد کیا؟ امید ہے چیف الیکشن کمشنر میرے سوالات کا جواب دیں گے اور اس معاملے کی تحقیقات کروائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024