• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سفید اور سبز رنگ کے بغیر ہمارا جھنڈا مکمل نہیں، محسن نقوی

شائع December 25, 2023
محسن نقوی نے کہا کہ  ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم سب برابر ہیں۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم سب برابر ہیں۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سفید اور سبز رنگ کے بغیر ہمارا جھنڈا مکمل نہیں ہے۔

لاہور میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس ہم نے جڑانوالہ چرچ میں کیا تھا، سانحہ جڑانوالہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، گرجاگھروں کونذر آتش کرنادلخراش واقعہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آج کا دن آپ سب کے لیے اور ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے، حضرت عیسٰی علیہ السلام آپ کے بھی ہیں اور ہمارے بھی، ہم آپ کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم سب برابر ہیں، ہم میں سے کسی کے لیے کوئی فرق نہیں ہے، پاکستانی جھنڈے میں اگر سبز رنگ مسلمانوں کے لیے ہے تو سفید رنگ آپ لوگوں کے لیے ہے، سفید اور سبز رنگ کے بغیر ہمارا جھنڈا مکمل نہیں ہوتا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اکثریت اور اقلیت سب ایک ہیں، تعلیم کے شعبے میں مسیحی برادری کا کردار قابل تعریف ہے، مسیحی برادری کی تعلیم کے شعبےمیں خدمات پر ہمیں فخر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025