• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

عام انتخابات کی تیاریاں دوسرے مرحلے میں داخل، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

شائع December 25, 2023
الیکشن کمیشن 25 سے 30 دسمبر تک انتخابی کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا—فائل فوٹو
الیکشن کمیشن 25 سے 30 دسمبر تک انتخابی کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا—فائل فوٹو

کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد عام انتخابات کی تیاریاں دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئیں جب کہ الیکشن کمیشن حکام نے امیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

گزشتہ پانچ روز کےدوران ملک بھر سے ہزاروں امیدواروں نے قومی وچاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن 25 سے 30 دسمبر تک انتخابی کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائدنوازشریف نے لاہور کے حلقے این اے 130سے نامزدگی جمع کرائے، ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کی یاسمین راشد سے ہوگا، صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے کراچی، قصور اور لاہور سے قومی اسمبلی کے لیے میدان میں اتریں گے۔

این اے 119 لاہور پر مریم نواز اور آئی پی پی کے عبدالعلیم خان مدمقابل ہوں گے، پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 80 سرگودھا پر مریم نواز کے مقابل پی ٹی آئی کے نعیم پنجوتھا نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 118 لاہور پر حمزہ شہباز اور عبدالعلیم خان ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔

بلاول بھٹو کا این اے ایک سو 27 لاہور پر مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز سے مقابلہ ہوگا، چیئرمین پیپلز پارٹی این اے 149 لاڑکانہ سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

این اے 122 لاہور پر خواجہ سعدرفیق سے بانی پی ٹی آئی اور لطیف کھوسہ میں سے کوئی ایک مقابلہ کرے گا، پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ این اے 127 لاہورسے بھی عام انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔

آئی پی پی کے جہانگیرترین ملتان اور لودھراں سے قومی اسمبلی کاالیکشن لڑیں گے، شاہ محمود قریشی ملتان سے قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 150اور 151 کے امیدوارہیں۔

سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمٰن این اے چوالیس ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن میں حصہ لیں گے، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کراچی سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 248، 249 اور 250سے عام انتخابات کے لیے میدان میں اتریں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور سے قومی اور پنجاب اسمبلی کی 44 نشستوں کے لیے 600 امیدوار میدان میں آئے ہیں، کراچی سے قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کے لیے 8 سو سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کےخلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے 24 ٹریبونلز تشکیل دے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025