آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد، فہیم اشرف ڈراپ

شائع December 25, 2023
سرفراز احمد اور فہیم اشرف کو ڈراپ کردیا گیا—سوشل میڈیا
سرفراز احمد اور فہیم اشرف کو ڈراپ کردیا گیا—سوشل میڈیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے میلبرن ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں سرفراز احمد اور فہیم اشرف کو ڈراپ کردیا گیا جبکہ محمد رضوان، میرحمزہ اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کل 26 دسمبر سے میلبرن کے میدان میں دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گے۔

میلبرن کے میدان میں پاکستان نے 1964 سے 2016 تک دس ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں اس نے کامیابی حاصل کی اور 6 میں شکست ہوئی۔

قومی ٹیم نے میلبرن میں آخری ٹیسٹ میچ 1981 میں جیتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025