• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

مونس الٰہی پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے خاندان کی عزت مت خراب کرو، چوہدری سالک حسین

شائع December 24, 2023
چوہدری سالک حسین— فائل فوٹو: ڈان نیوز
چوہدری سالک حسین— فائل فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ(ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے گزشتہ روز والدہ کی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر مونس الٰہی کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے خاندان کی عزت مت خراب کرو۔

انہوں نے کہا کہ مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہیں اور چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ کی کاغذات نامزادگی جمع کروانے کے لیے جانے کی ویڈیو سے دل رنجیدہ ہے۔

انہوں نے مونس الٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے امیدوار کا جانا ضروری نہیں ہوتا، آپ وکلا کو بھیج دیتے، مونس الہی صاحب گجرات میں عورت کارڈ نہ چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مونس الہی پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے خاندان کی عزت مت خراب کرو، عوام حقیقت جانتے ہیں۔

انہوں نے گجرات میں آبائی گھر کے تالے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے اللہ آپ کو صبر دے اور چوہدری پرویز الہی کی مشکلات کم ہوں۔

گزشتہ روز سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے اپنی والدہ قیصرہ الہٰی سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تھی۔

ماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج سارا دن میری والدہ کو کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرانے دیے گئے اور کاغذات چھیننے کی کوشش کی گئی، یہ ارد گرد سویلین کپڑوں میں ملبوس کون لوگ ہیں ؟

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025