• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پیپلز پارٹی نے صوبہ پنجاب اپنے ہاتھ سے گنوایا، خورشید شاہ

شائع December 24, 2023
سید خورشید شاہ نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ نہ ملی تو الیکشن کو کوئی نہیں مانے گا— فائل فوٹو: ڈان
سید خورشید شاہ نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ نہ ملی تو الیکشن کو کوئی نہیں مانے گا— فائل فوٹو: ڈان

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صوبہ پنجاب اپنے ہاتھ سے گنوایا اور چارٹر آف ڈیموکریسی کی وجہ سے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی وجہ سے ہمارا ورکر کمزور ہوا۔

سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ آج ہم اقتدار کی خاطر لوگوں کا منہ پھیرنا دیکھتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے، وہ جو کہتے تھے کہ مجھے کیوں نکالا اور ووٹ کو عزت دو، تو میڈیا بتائے کہ کیا ووٹ کو عزت مل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف جب باہر آئیں گے اور الیکشن میں حصہ لیں گے تو وہ ریلیف کہلائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور عدلیہ کو شفاف الیکشنز کے انعقاد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

سینئر سیاستدان نے تسلیم کیا کہ پیپلز پارٹی نے صوبہ پنجاب اپنے ہاتھ سے گنوایا۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال مسلم لیگ کے ساتھ بھائی بن کر چلے اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت سب کو ساتھ لے کر چلے، سب کو ساتھ لے کر چلنے سے ہمارا ورکر کمزور ہوا اور کچھ ٹوٹ بھی گئے

خورشید شاہ نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ ہر جماعت کو ملنی چاہیے کیونکہ اگر نہ ملی تو اس طریقے کے الیکشن کو کوئی نہیں مانے گا اور غیر شفاف الیکشنز کے نتیجے میں ریاست پاکستان اور ہر ادارے کو نقصان ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024