• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

زیادہ کرکٹ کی وجہ سے کھلاڑی ان فٹ ہورہے ہیں، شاداب خان

شائع December 24, 2023
آل راؤنڈر شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا—فوٹو: ڈان نیوز
آل راؤنڈر شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا—فوٹو: ڈان نیوز

قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑی ان فٹ ہورہے ہیں۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا، قومی ٹیم سیریز جیتنے آسٹریلیا گئی ہے، میلبرن اور سڈنی کی وکٹیں پاکستان کو سوٹ کرتی ہیں، میلبرن اور سڈنی کے میچز میں رزلٹ پاکستان کے حق میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی ہے، اس وجہ سے کھلاڑی ان فٹ ہورہے ہیں، جنوری کے پہلے ہفتے میں فٹ ہوجاؤں گا۔

واضح رہے کہ ان دنوں فٹنس مسائل کا شکار شاداب خان دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ حصہ نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025