• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کراچی: سردی کی شدت میں اضافہ، کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

شائع December 24, 2023
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں سرد ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے جس کے سبب شہرِ قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، شمال مشرق سے سرد ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب27 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں خشک موسم کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے، ائرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پندرہویں نمبر پرموجود ہے جبکہ پاکستان کے الودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہوا میں آلودہ زراعت کی مقدار 155 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024