• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سپریم کورٹ کے حکم پر گجر، اورنگی، محمود آباد نالہ متاثرین کو چیک کی تقسیم شروع

شائع December 24, 2023
—فائل فوٹو:وائٹ اسٹار
—فائل فوٹو:وائٹ اسٹار

سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کو پہلے مرحلے میں نوے ہزار روپے کے چیک تقسیم کرنا شروع کردیے۔

ڈی سی ضلع جنوبی کو گجر، محمودآباد اور اورنگی نالہ کے 6 ہزار 932 متاثرین کوچیک تقسیم کرنے کی ذمےداری دی گئی ہے۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن نےچیف سیکریٹری سندھ کونوٹ ارسال کردیا، سمری کے مطابق ہر متاثرہ خاندان کو ایک لاکھ اسی ہزار روپے کے دو چیک دیے جائیں گے، ہر چیک نوے ہزار روپے کا ہے تاکہ وہ اس رقم سے اسی اسکوائر یارڈ پلاٹ پر گھر تعمیر کرسکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے کراچی کے محمود آباد، گجر اور اورنگی نالہ متاثرین کو متبادل رہائش اور معاوضے کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ پندرہ روز میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نالہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی اور متبادل رہائش فراہم کرنے سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی تھی۔

ترجمان سندھ حکومت نے عدالت کو بتایا کہ چھ سو سے زائد متاثرین کو چیکس نہیں دیے جاسکے،کچھ نے رابطہ نہیں کیا، کچھ کے شناختی کارڈز بلاک ہیں اور کچھ انتقال کرگئے ہیں، عدالت نے فہرست متاثرین کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024