• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زیادہ پرسکون اور صحت مند رہنے کے لیے ’پپی یوگا‘ متعارف

شائع December 23, 2023
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

یورپی ملک فرانس کی ایک کاروباری خاتون نے لوگوں کو زیادہ پرسکون اور صحت مند رکھنے کے لیے ’پپی یوگا‘ متعارف کرادیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھولے گئے ’پپی یوگا‘ سینٹر پر یوگا کے لیے آنے والے افراد کو خوبصورت، ننھے منھے جرمن اور دیگر یورپی نسل کے کتے بھی دیے جاتے ہیں، جن کے ساتھ وہ یوگا کے دوران کھیل کود سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کاروباری خاتون کی جانب سے متعارف کرائے گئے ’پپی یوگا‘ کو نوجوان افراد اور خصوصی طور خواتین میں زیادہ مقبولیت مل رہی ہے۔

’پپی یوگا‘ کے دوران ہر ایک فرد کو یومیہ 40 سے 45 منٹ تک کتوں کے ساتھ یوگا کرنے کا وقت دیا جاتا ہے اور ان سے ماہانہ 11 ہزار روپے تک کی فیس وصول کی جاتی ہے۔

’پپی یوگا‘ سینٹر پر یوگا کے لیے آنے والی نوجوان لڑکیاں بھی کتوں کے ساتھ ایکسرسائیز کرکے خوشی محسوس کرتی ہیں۔

—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

’پپی یوگا‘ سینٹر کی مالک کے مطابق پیرس جیسے شہر میں زیادہ تر لوگ چھوٹے فلیٹس میں مقیم ہیں اور ہر کوئی اپنی نوکریوں اور دیگر کاموں میں مصروف ہوتا ہے جب کہ بہت سارے افراد کے پاس اپنے کتے اور دیگر جانور بھی نہیں، اس لیے وہ تنہائی کا بھی شکار ہیں۔

ان کے مطابق وہ یوگا کے لیے کم عمر کتوں کو کرائے پر حاصل کرتی ہیں اور وہ گھنٹوں کے حساب سے کتوں کے مالکوں کو پیسے دیتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’پپی یوگا‘ کا خیال تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور وہ پیرس میں اس طرح کے مزید سینٹرز کھولنے سمیت آئندہ برس تک فرانس کے دیگر شہروں میں بھی ’پپی یوگا سینٹرز‘ کھولیں گی۔

—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024