• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

وزیر آباد: تحریک انصاف کے امیدوار سے کاغذات نامزدگی چھین لیے گئے

شائع December 23, 2023
صاحبزادہ شاہ جہاں اور ان کے سپورٹرز کو پولیس نے حراست میں لیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
صاحبزادہ شاہ جہاں اور ان کے سپورٹرز کو پولیس نے حراست میں لیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کا سلسلہ جاری ہے، وزیر آباد سے تحریک انصاف کےامیدوار صاحبزادہ شاہ جہاں سے کاغذات نامزدگی چھین لیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق صاحبزادہ شاہ جہاں کو حلقہ پی پی 35 وزیرآباد سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرانے دیا گیا، صاحبزادہ شاہ جہاں اور ان کے سپورٹرز کو پولیس نے حراست میں لیا، اس عمل کے خلاف ان کے رشتہ دار صاحبزادہ علی حیدر کی جانب سے کمیشن کو درخواست دی گئی، الیکشن کمیشن میں درخواست بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے دائر کی۔

درخواست میں انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ، آر پی او ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اورپی پی 35 وزیرآباد کے ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے سے انکار کردیا۔

درخواست گزار نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کےفیصلے کی روشنی میں درخواست دی مگر آج چھٹی کے باعث کمیشن نے سننے سے انکار کر دیا، پیر تک ویسے ہی سرکاری چھٹیاں ہیں پھر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بھی ختم ہو جائے گا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024