• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

58 برس کا ہوچکا، عمر کے حساب سے کردار کرنا چاہتا ہوں، شاہ رخ خان

شائع December 23, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلموں میں نوجوان رومانٹک اور ایکشن ہیرو کے کردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کی عمر 58 برس ہوچکی، اب وہ عمر کے حساب سے ہی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی 2023 میں تین فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں پٹھان، جوان اور ڈنکی شامل ہیں اور تینوں فلموں میں تقریبا نوجوان شخص کے کردار ادا کیے۔

تاہم ڈنکی میں انہیں ادھیڑ عمر کے شخص کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے اور انہیں ادھیڑ عمر کےکردار میں پسند کیا گیا۔

ڈنکی کی ریلیز کے موقع پر شاہ رخ خان نے ساتھی اداکارہ تاپسی پنو اور فلم کے ہدایت کار راج کمار ہرانی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنی عمر اور فلموں کے کردار پر بھی بات کرتے دکھائی دیے۔

این ڈی ٹی وی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں شاہ رخ خان نے اعتراف کیا کہ اب وہ اس عمر کو پہنچ چکے ہیں، جہاں انہیں کم عمر ہیرو کے طور پر نظر آنا اچھا نہیں لگتا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی 58 برس ہوچکی ہے اور اب ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی عمر کے حساب سے فلموں میں کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈنکی میں انہیں قدرے بڑی عمر کے شخص کے طور پر بھی دکھایا گیا جب کہ اس سے قبل ان کی ریلیز ہونے والی دونوں فلموں پٹھان اور جوان میں انہیں نوجوان کے طور پر دکھایا گیا۔

ان کے مطابق ڈنکی میں ادھیڑ عمر دکھائے جانے کی وجہ سے وہ فلم حقیقت کے قریب ترین لگتی ہے اور اب ان کی خواہش ہے کہ مستقبل میں وہ اپنی عمر کے حساب سے فلمیں کریں۔

شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ اتنی بڑی عمر میں خود سے کم عمر تاپسی پنو سے فلم میں عشق لڑانا بھی اچھا نہیں لگتا۔

اگرچہ شاہ رخ خان نے خواہش ظاہر کی کہ وہ اب اپنی عمر کے حساب سے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کس طرح کے کرداروں کو ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024