• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

پی ٹی آئی سمجھ رہی تھی الیکشن کمیشن ماضی کی طرح آنکھ بند کیے رہے گا، سعید غنی

شائع December 23, 2023
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمجھ رہی تھی الیکشن کمیشن ماضی کی طرح آنکھ بند کیے رہے گا، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات مذاق تھے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عرفان اللہ مروت نے اپنا کردار خود ہی لوگوں پر عیاں کردیا ہے، امید ہے کاکڑ صاحب رشتے داری نبھانے کی کوشش نہیں کریں گے، میری کامیابی کے بعد حلقے میں عرفان اللہ مروت کی بدمعاشی ختم ہوئی تھی، پیپلزپارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں لیاری سے کافی نشستیں جیتیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں لوگوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میوات برادری کے لوگ آج پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو میو برادری سپورٹ کرے گی ، میو برادری کی 32 برادری کے الائنس نے بھی پیپلز پارٹی کی سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے، بلدیاتی الیکشن میں عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، 8 فروری کو کراچی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی،کراچی کے ٹھیکیداروں نے جس طرح عوام کو مایوس کیا پیپلز پارٹی نہیں کرے گی، لوگوں کی بڑی تعداد پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہے، الیکشن میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024