• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

ہری پور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے سیکریٹری اور اسٹاف ممبر کی ضمانت منظور

شائع December 23, 2023
— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

ہری پور کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے گرفتار سیکریٹری اور اسٹاف ممبر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے سیکریٹری اور اسٹاف ممبر کو ہری پور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ون نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب کے سیکریٹری نعیم اللہ خان اور ڈرائیور ادریس کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق نعیم اللہ خان کو عمر ایوب خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے ہری پور سے گرفتار کیا گیا۔

ہری پور پولیس نے بتایا کہ نعیم اللہ خان کو دفعہ 212کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024