• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

عمران خان، شاہ محمودقریشی کے وکلا کوسائفر کیس میں ضمانت کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول جاری

شائع December 23, 2023
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمودقریشی کے وکلا کو سائفر کیس میں ضمانت کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول جاری کر دی گئیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق تصدیق شدہ نقل مچلکوں کے ساتھ خصوصی عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ مچلکوں کی تصدیق کے بعد رہائی کی روبکار جاری کرے گی، شاہ محمود قریشی جیل حکام کو روبکار ملتے ہی رہا ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز (22 دسمبر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سائفر کیس میں سابق و زیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی تھی۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی تھی، بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024