• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

عام انتخابات: خواجہ سراؤں کیلئے نشست مختص کرنے کی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر

شائع December 23, 2023
صوبیہ خان کی جانب سے درخواست بتول رفافت ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کی گئی—فائل فوٹو: پی ایچ سی ویب سائٹ
صوبیہ خان کی جانب سے درخواست بتول رفافت ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کی گئی—فائل فوٹو: پی ایچ سی ویب سائٹ

پشاور ہائی کورٹ میں خواجہ سرا صوبیہ خان نے انتخابات میں خواجہ سرا کے لیے نشست مختص کرنے کی درخواست دائر کردی۔

صوبیہ خان کی جانب سے درخواست بتول رفافت ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کی گئی، درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، صوبائی الیکشن کمیشن، حلقہ پی کے 81 کے ریٹرننگ افسر (آر او) اور حکومت کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صوبیہ خان نے پی کے 81 کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کروائے ہیں، خواجہ سراؤں کو ووٹ کا حق ہے تو الیکشن لڑنے کا کیوں نہیں؟

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسمبلی میں خواجہ سراؤں کی نمائندگی ضروری ہے، اقلیتوں اور خواتین کے لیے مخصوص نشستیں ہیں، خواجہ سراؤں کی بھی اسمبلی میں نمائندگی کے لیے نشستیں مختص کی جائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ صوبیہ خان کی نامزدگی بھی خواجہ سراؤں کی مخصوص نشست کے لیے تصور کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024