• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

شائع December 23, 2023
پولیس  نے بتایا کہ جابحق شخص کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
پولیس نے بتایا کہ جابحق شخص کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 12 ڈی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جابحق ہونمے والے 27 سالہ شخص کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس فیصل عبداللہ کا کہنا تھا کہ کار میں 4 افراد موجود تھے، اسامہ اپنے والد کے ساتھ اگلی سیٹ پر بیٹھا تھا جبکہ اس کے دو بھائی پیچھے موجود تھے ، ملزمان نے کار کو اسامہ کی سائیڈ سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، کار سوار باپ بیٹوں کی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024