• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

’انسانی اسمگلنگ کا شبہ‘، بھارتی مسافروں کو لے جانے والے طیارے کو فرانس ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

شائع December 23, 2023
— فوٹو: ویب سائٹ / لیجنڈ ایئر لائنز
— فوٹو: ویب سائٹ / لیجنڈ ایئر لائنز

300 سے زیادہ بھارتی مسافروں کو نکاراگوا لے جانے والے طیارے کو ’انسانی اسمگلنگ کے شبہے‘ میں فرانس کے ایئر پورٹ پر روک لیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طیارے نے متحدہ عرب امارات سے اڑان بھری، تاہم اسے گمنام اطلاع کے بعد روک لیا گیا۔

پیرس کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ مسافروں کو لے جانے والے طیارے کو ’ممکنہ طور پر انسانی اسمگلنگ‘ کے سبب روکا گیا۔

پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ قومی انسداد منظم جرائم یونٹ نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

رومانیہ کی کمپنی لیجنڈ ایئر لائنز کے طیارے اے 340 جمعرات کو ’واٹری ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے بعد گراؤنڈڈ ہی رہا۔

فلائٹ ٹریڈر ویب سائٹ کے مطابق لیجنڈ ایئر کے پاس چار طیاروں کا ایک چھوٹا بیڑا ہے۔

اس نے کہا کہ طیارے کو ایندھن بھرنے کے لیے اتارا تھا، اور اس میں 303 بھارتی شہری سوار تھے، جو غالباً متحدہ عرب امارات میں کام کر رہے تھے۔

کیس سے واقف ایک ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر مسافروں نے امریکا یا کینیڈا میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کرنے کے لیے وسطی امریکا کا سفر کرنے کا منصوبہ بنایا ہو گا۔

فرانس میں لینڈنگ کے بعد ان مسافروں کو پہلے طیارے میں رکھا گیا، لیکن بعد ازاں انہیں ٹرمینل کی عمارت میں انفرادی بستر دیے گئے۔

پورے ایئرپورٹ کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا تھا۔

ایئر لائن نے تبصرے کے لیے فون کالز کا جواب نہیں دیا، جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے بھی فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025