• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے اداکار وِن ڈیزل پر جنسی استحصال کا الزام

شائع December 23, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ جیسی نامور امریکی فلموں کے ایکشن اسٹار وِن ڈیزل کو ایک مقدمے کا سامنا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 10 سال قبل امریکی ریاست جیورجیا کے شہر اٹلانٹا کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اپنی اسسٹنٹ کا جنسی استحصال کیا تھا۔

ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ آسٹا جوناسن نے کیلی فورنیا کی عدالت میں اداکار کے خلاف مقدمہ دائر کیا جہاں اداکار کے خلاف مبینہ جنسی جرائم سے متعلق قانونی کارروائی کرنے کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

آسٹا جوناسن نے دائر مقدمے میں کہا کہ ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کے اداکار وِن ڈیزل کی کمپنی میں ملازمت ملنے کے بعد ان کا پہلا کام ستمبر 2010 ’فاسٹ فائیو‘ کی شوٹنگ کے دوران اٹلانٹا جانا تھا۔

اٹلانٹا میں انہیں وِن ڈیزل کو ہوٹل سے باہر لے جانے میں مدد کرنا تھا تاکہ فوٹوگرافر گروپ پاپرازی سے بچا جاسکے۔

مقدمے میں آسٹا جوناسن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہوٹل کے ایک کمرے میں وِن ڈیزل نے ان کا جنسی استحصال کیا۔

نامور اخبار ’ورائٹی‘ کے مطابق وِن ڈیزل کے وکیل برائن فریڈمین نے کہا ہے کہ اداکار نے آسٹا جوناسن کے دعوے کی مکمل تردید کردی ہے اور یہ کہ ایسے شواہد موجود ہیں جو خاتون کے الزامات کی ’مکمل طور پر تردید‘ کرتے ہیں۔

تاہم وِن ڈیزل کے نمائندگان نے اس حوالے سے خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے سوالات کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024