• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستانی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار، ایک اور باؤلر آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر

شائع December 23, 2023
— فوٹو: این ڈی ٹی وی
— فوٹو: این ڈی ٹی وی

ٹیسٹ سیریز کے دوران آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہے، فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کے بعد نعمان علی بھی ٹیم سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ باؤلر نعمان علی شدید اپینڈیکس کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

نعمان علی نے گزشتہ روز اچانک اور شدید پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی، جس کے نتیجے میں ان کا ایمرجنسی میں معائنہ اور اسکین کیا گیا جس میں اپینڈیکس کی تشخیص ہوئی۔

میلبرن میں سرجن کے مشورے پر ان کی آج صبح لیپروسکوپک اپینڈیکٹومی کروائی گئی، سرجری کے بعد ان کی طبعیت اب بہتر ہے انہیں آج دوپہر کو ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فاسٹ باؤلر خرم شہزاد پسلی کے فریکچر کے باعث آسٹریلیا میں ہونے والی بقیہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو پہلے ہی فٹنس مسائل کا سامنا ہے، جن میں فاسٹ باولر نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں، جبکہ لیگ اسپنر ابرار احمد بھی دائیں ٹانگ میں تکلیف کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

ہیڈ کوچ محمد حفیظ کے مطابق ابرار احمد کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کو شامل کیا گیا تھا جو انگلی میں چوٹ کا شکار ہیں، ساجد خان کو بیک اپ کے طور پر لایا گیا اب امکان ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں نعمان علی کی جگہ لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024