• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں مشتعل عوام کے تشدد سے دو ڈاکو ہلاک

شائع December 22, 2023
کراچی میں لگاتار دوسرے دن مشتعل عوام کے ہاتھوں ڈاکوؤں کی موت کا واقعہ پیش آیا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
کراچی میں لگاتار دوسرے دن مشتعل عوام کے ہاتھوں ڈاکوؤں کی موت کا واقعہ پیش آیا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مشتعل عوام کے تشدد سے دو مشتبہ ڈاکوؤں ہلاک ہو گئے۔

سرجانی ٹاؤن پولیس کے ایس ایچ او امجد کیانی نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں دو ڈاکوؤں نے سیمنٹ کے بلاک بنانے والے کو لوٹنے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایاکہ اس دوران شہریوں نے مزاحمت کی اور دیکھتے دیکھتے ہی وہاں کئی لوگ جمع ہو گئے جنہوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ انہیں گولی بھی ماری۔

ایس ایچ او کے مطابق تشدد اور گولی لگنے سے دونوں ڈاکو موقع پر ہی دم توڑ گئے، دونوں کی لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت محمد مدثر اور علی کے نام سے ہوئی۔

سرجانی ٹاؤن کے ایس ایچ او کے مطابق کرنے والے دونوں ڈاکوؤں کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی تھا اور وہ اس سے قبل بھی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ رات بھی کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دکاندار کو قتل کر کے فرار ہونے والے تین ڈاکوؤں کو مشتعل عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے تینوں ڈاکو ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024