• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اسلام آباد کی خواجہ سرا بھی میدان میں

شائع December 22, 2023
نایاب علی نے کہا کہ میں خواتین اورکچی آبادیوں کے حقوق کے لیے کام کروں گی۔ فائل فوٹو
نایاب علی نے کہا کہ میں خواتین اورکچی آبادیوں کے حقوق کے لیے کام کروں گی۔ فائل فوٹو

8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اسلام آباد کی خواجہ سرا بھی میدان میں آگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق خواجہ سرا نایاب علی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 46 اور این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے 11 لاکھ ووٹرز میں سے 5 لاکھ خواتین ہیں، میں خواتین اورکچی آبادیوں کے حقوق کے لیے کام کروں گی۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سرا نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ، خواجہ سرا ثوبیا خان نے صوبائی اسمبلی پی کے 81 سے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024