• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

مسلم لیگ (ن)، آئی پی پی میں انتخابی اتحاد کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار

شائع December 22, 2023
نواز شریف اور آئی پی پی قیادت کی ملاقات نہ ہونے کے باعث تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
نواز شریف اور آئی پی پی قیادت کی ملاقات نہ ہونے کے باعث تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان انتخابی اتحاد کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے اور (ن) لیگ کی جانب سے آئی پی پی کو لسٹوں پر نظر ثانی کا پیغام بھجوا دیا گیا۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ آئی پی پی اپنی فراہم کردہ لسٹ پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر قائم ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آئی پی پی کی قیادت کو تاحال انکار نہیں کیا، جبکہ (ن) لیگ کی جانب سے آئی پی پی کی قیادت کو لاہور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

تاہم نواز شریف اور آئی پی پی قیادت کی ملاقات نہ ہونے کے باعث تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

ذرائع آئی پی پی کے مطابق اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی تو تمام نشستوں پر کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025