• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

یمنیٰ زیدی کی ڈانس ویڈیو وائرل

شائع December 22, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جلد ہی بڑے پردے پر جلوے بکھیرنے والی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے شادی کی تقریب میں کی جانے والی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کو ابتدائی طور پر یمنیٰ زیدی نے اپنے انسٹاگرام اکائوںٹ پر شیئر کیا تھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں یمنیٰ زیدی کو اپنی آنے والی فلم نایاب کے ہی گانے شیندی پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈانس ویڈیو میں یمنیٰ زیدی کو سرخ عروسی لباس میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی ڈانس پر تقریب میں موجود افراد بھی انہیں داد دکھائی دیتے ہیں جب کہ ان کی جانب سے ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے ان پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

زیادہ تر صارفین نے یمنیٰ زیدی کے لباس اور ڈانس کی تعریفیں کیں، ساتھ ہی میں بعض صارفین نے ان کی خوبصورتی کو بھی سراہا۔

جہاں صارفین نے یمنیٰ زیدی کی ڈانس کو سراہا، وہیں بعض افراد نے ان پر تنقید کرتے ہوئے ان کے رقص کو بیکار قرار دیا۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یمنیٰ زیدی جیسی اداکارہ کو ڈانس کرنا زیب نہیں دیتا جب کہ بعض نے لکھا کہ اداکارہ کو ڈانس ہی نہیں کرنے آتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024