• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

شائع December 22, 2023
الیکشن کمیشن ںے تحریک انصاف کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی— فائل/فوٹو: ریڈیو پاکستان
الیکشن کمیشن ںے تحریک انصاف کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی— فائل/فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں رکاوٹ بننے والے ڈی آر اوز، آر اوز اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا تھا اور آج تحریک انصاف کے وفد اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن پہنچا۔

وفد میں تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین علی بخاری سمیت شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی بھی شامل تھیں۔

وفد نے الیکشن کمیشن کو انتخابی مہم کے دوران لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملنے سے متعلق اپنی شکایات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے بعد پی آئی وفد نے بتایا کہ ہم نے الیکشن کمیشن حکام کے سامنے اپنے تحفظات رکھے جس پر انہوں نے ہمیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں رکاوٹ بننے والے ڈی آر اوز، آر اوز اور پولیس افسران کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

الیکشن کمیشن حکام نے پی ٹی آٸی وفد کو بتایا کہ جن ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کے خلاف شکایات ہیں انہیں تبدیل کیا جائے گا۔

شعیب شاہین نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرکے میڈیا کو بھی آگاہ کریں گے۔

اس موقع پر انتظار پنجوتھا نہ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے 40 کے قریب شکایات موصول ہوٸی ہیں جہاں ہمارے امیدوارں کو کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کرنے دیے گٸے اور نہ ہی جمع کرانے دیے گٸے۔

اس دوران نیاز اللہ نیازی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آٸی انتخابات کے کیس کے حوالے سے بھی بات ہوٸی اور امید ہے کہ الیکشن کمیشن ہمیں بلے کا انتخابی نشان جاری کر دے گا۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لے کر انہیں حل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024