• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

آج سائفر کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا، وکیل سلمان صفدر

شائع December 22, 2023
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ آج سائفر کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

وکیل سلمان صفدر نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سائفرکیس ختم ہوچکا، اس میں اب کچھ نہیں بچا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج معزز جج صاحبان نے بھی لیول پلینگ فیلڈ کی بات کی۔

خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے سائفر کیس میں سابق و زیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024