• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’لندن میں غلطی سے خنزیر کا گوشت کھا لیا تھا‘، نوشین شاہ کی ویڈیو وائرل

شائع December 22, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اداکارہ نوشین شاہ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جہاں وہ لندن کے دورے کے دوران غلطی سے خنزیر کا گوشت کھانے کا ذکر کررہی ہیں۔

نوشین شاہ نے کچھ روز قبل نیو نیوز کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ لندن کے دوران ان کے ساتھ عجیب واقعہ پیش آگیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر گردش کرنے والی ایک کلپ میں اداکارہ نے کہا کہ ایوارڈ شو کی تقریب کے لیے وہ لندن گئی تھیں، ایک دن بوفے میں ناشتہ کررہی تھیں، اس دوران انہوں نے ہاٹ ڈاگ یا ساسیج سمجھ کر ایک چیز کھا لی، اس کا ذائقہ بالکل مختلف تھا جو انہیں پسند نہیں آیا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اس شے کو دو بار دانتوں کی مدد سے کاٹ کر کھایا تھا، جس کا ذائقہ انہیں بالکل پسند نہیں آیا بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ یہ خنزیر کا گوشت ہے۔

نوشین شاہ نے کہ کہا کہ انہوں نے شیف سے پوچھا کہ یہ کیا چیز ہے جس پر شیف نے انہیں بتایا کہ یہ خنزیر کا گوشت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب معلوم ہوا کہ انہوں نے خنزیر کا گوشت کھا لیا ہے تو وہ کسی میزائل کی طرح واش روم بھاگیں اور قے کے ذریعے خنزیر کا گوشت منہ سے نکال لیا۔

نوشین شاہ نے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے کھا لیا تھا، اداکارہ نے یہ بھی کہ ہر انسان اپنی زندگی میں ایسی حرکتیں کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد وہ اب ہر جگہ شیف سے پہلے تصدیق کرتی ہیں کہ کھانا حلال ہے یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024