’ضابطہ اخلاق کی مانیٹرنگ‘ انتخابات کیلئے ٹیموں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے مانیٹرنگ ٹیموں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ مانیٹرنگ ٹیموں کا کام ضابطہ اخلاق اور الیکشن قوانین کی مانیٹرنگ کرنا ہے۔
مزید کہنا تھا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں ضابطہ اخلاق کی ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کریں گی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں انتخابی عمل اور انتخابی مہم کی کڑی نگرانی کریں گی، ڈسٹرکٹ، ڈویژنل اور ریجنل سطح پر مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔