• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

صوبائی اسمبلی کی 47، قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر فارم آج جمع کرائیں گے، امیر جماعت اسلامی

شائع December 22, 2023
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج صوبائی اسمبلی کی 47 اور قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر فارم جمع کروا دیں گے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی والوں کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، جماعت اسلامی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج صوبائی اسمبلی کی 47 اور قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر فارم جمع کروادیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی میں تمام شعبے تباہی و برباد کر دیے گئے، کراچی والوں کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام شعبے تباہ و برباد کر دیے گئے، جماعت اسلامی حکومت بنانے میں اہم کرداراداکرے گی، آنے والے دنوں میں بلدیات، صوبائی اور قومی اسمبلی کے حوالے سے بڑی خوش خبری ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہری سندھ میں کامیابی کی توقع ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے چکرمیں 2 سے تین نسلیں تباہ ہوئیں، نوازشریف نے کہا کہ کراچی والوں کو گریبان میں جھانکنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025