• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

فاروق ستار کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے وقت بڑھانے پر الیکشن کمیشن کے مشکور

شائع December 22, 2023
فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے مطابق صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔—فائل فوٹو
فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے مطابق صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے وقت بڑھانے پر ہم الیکشن کمیشن کے مشکور ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس سے انتخابات کے ابتدائی مراحل آسانی سے طے ہوں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے مطابق صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ جو سمجھتا ہے کہ انتخابی عمل میں شفافیت نہیں ہے تو وہ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹائے۔

یاد رہے کہ 20 دسمبر کو ایک کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے 2024 کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروانے کی تاریخ کو بڑھانےکا مطالبہ کیا تھا، الیکشن کمیشن میں ان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں یہ مؤقف اپنایا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے تین دن کا دیا گیا وقت بہت کم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024