• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

’بندیال عدلیہ کسی صورت منظور نہیں‘، جے یو آئی کی وکلا تنظیم کا ہائیکورٹ میں احتجاج

شائع December 22, 2023
عدلیہ کے وقار کو برقرار و بلند رکھنے کے لیے  یکساں برتاؤ ضروری ہے—تصویر: ڈان آرکائیو
عدلیہ کے وقار کو برقرار و بلند رکھنے کے لیے یکساں برتاؤ ضروری ہے—تصویر: ڈان آرکائیو

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے وکلا تنظیم جمیعت لائرز فورم نے پشاور ہائی کورٹ میں احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بندیال عدلیہ کسی صورت منظور نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آج صبح 10 بجے عدالت میں احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے ایک مخصوص جماعت کے ساتھ ترجیحی برتاؤ جاری ہے، ہائی کورٹ کے ترجیحی برتاؤ پر عدلیہ کے بارے میں عوام میں غلط تاثر پیدا ہورہا ہے۔

جمیعت لائرز فورم کے چیئرمین جلال الدین کا کہنا تھا کہ بندیال عدلیہ کسی صورت منظور نہیں، بندیال جیسے ججز کے لیے پھر زندگی مشکل ہوجائے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ کے وقار کو برقرار و بلند رکھنے کے لیے یکساں برتاؤ ضروری ہے، عدلیہ ہر سائل کے ساتھ مساوی برتاؤ کرے۔

جمیعت لائرز فورم نے آزاد عدلیہ کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025