• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

ہری پور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے سیکریٹری اور ڈرائیور گرفتار

شائع December 22, 2023
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمر ایوب کے سیکریٹری نعیم اللہ خان اور ڈرائیور ادریس کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق نعیم اللہ خان کو عمر ایوب خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے ہری پور سے گرفتار کیا گیا۔

ہری پور پولیس نے بتایا کہ نعیم اللہ خان کو دفعہ 212کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں انسپکٹر جنرل پنجاب ( آئی جی) نے سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب پر درج کیسزکی تفصیلات جمع کروادی تھی

ڈان نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمر ایوب پر پنجاب میں 21 مقدمات درج ہیں، ان پر اٹک میں 3 اور گوجرانولہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر پر راولپنڈی میں 13 اور لاہور میں 4 مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز (20 دسمبر)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر پنجاب پولیس، اینٹی کرپشن سمیت دیگر محکموں سے رپورٹ طلب کی تھی۔

عمر ایوب کے وکیل نے بتایا کہ حکومت مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے میں دانستہ تاخیر کی کر رہی ہے، یہ رپورٹ پیش نہ کر کے ٹیکنیکل طور پر الیکشن سے روکنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہیں، پی ٹی آئی رہنما نے پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے ہاتھوں ہراساں کیے جانے کا بھی الزام لگایا، انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی میں اگر کوئی کیسز ہیں تو اس کی تفصیلات بتائے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024