• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

’ہراساں کیا جارہا ہے‘، شاہ محمود قریشی کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر عدالت سے رجوع

شائع December 22, 2023
شاہ محمود قریشی نے استدعا کی ہے کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
شاہ محمود قریشی نے استدعا کی ہے کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں سماعت آج ہوگی۔

سابق وزیر خارجہ نے بیرسٹر تیمور ملک کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں درخواست دائر کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے استدعا کی ہے کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے عمل کو روکا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024