• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

غذائی اشیاء کی برآمدات میں پانچ ماہ کے دوران 77 فیصد اضافہ

شائع December 22, 2023
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی غذائی اشیاء کی برآمدات میں اضافہ ہوگیا، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کی برآمدات میں 77 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق جولائی سے نومبر 2023 کے دوران پاکستان نے 759 ارب 25 کروڑ روپے کی غذائی اشیاء برآمد کیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں غذائی اشیاء کی برآمدات 428ارب78کروڑ روپے تھیں ، جولائی سے نومبر تک چینی کی برآمدات 100 فیصد اضافے سے 6 ارب 15 کروڑ روپے رہیں۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال پانچ ماہ میں 320 ارب 59 کروڑ روپے سے زیادہ کےچاول برآمد کئے گئے ، گزشتہ سال اسی عرصے میں 166 ارب 72 کروڑ روپےکے چاول برآمد کئےگئے تھے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پانچ میں 82 ارب 55 کروڑ روپےکے باسمتی چاول برآمد کئے گئے، گزشتہ سال اسی عرصے میں 51 ارب 27کروڑ روپے کے چاول برآمد کئے گئے تھے۔

اس کےعلاوہ جولائی تا نومبر 46 ارب 63 کروڑ روپے سے زیادہ کی مچھلی کی برآمدات ہوئیں ، گزشتہ سال اسی عرصے میں مچھلی کی برآمدات 41 ارب 47 کروڑ روپے تھیں۔

یہی نہیں رواں مالی سال جولائی سے نومبر گوشت کی برآمدات 56 ارب 32 کروڑروپے رہیں، گزشتہ سال اسی عرصے میں 35 ارب77 کروڑ روپے کا گوشت برآمد کیا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا نومبر 36 ارب 82 کروڑ روپے سے زیادہ کے پھل برآمد کئے گئے، گزشتہ سال اسی عرصے میں پھلوں کی برآمدات 24 ارب 67کروڑ روپے تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024