کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، ایس ایس پی ساؤتھ نے خط لکھ دیا
کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 20 روزہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا، ایس ایس پی ساؤتھ نے ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ کو خط لکھ دیا۔
ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ کو لکھے گئے خط میں ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ پاک کالونی میں آپریشن کے لیے اضافی نفری کی ضروت ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے آر آر ایف کے ٹروپس دیے جائیں، ایس پی سائٹ نے آر آر ایف کی 2 کمپنیوں کی درخواست کی ہے۔
اس کے علاوہ خط میں کہا گیا کہ ایس پی نے پولیس کے 50 اضافی جوان بھی مانگے ہیں،جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے اضافی نفری دی جائے۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے مزید کہا کہ علاقے میں گینگ وار اور منشیات فروش سرگرم ہیں، ٹارگٹڈ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک کیا جائے گا، اس کے علاوہ گٹکا ماوا کے کارخانوں اور نشے کے عادی افراد کی بھرمار ہے۔
ایس ایس پی نے درخواست کی کہ مختلف گروپس کے خلاف منظم ٹارگٹڈ آپریشن کی ضرورت ہے۔