• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

وہاڑی: نجی بینک صارفین کے اکاؤنٹس سےکروڑوں روپے خردبرد کے الزام میں 2 افراد گرفتار

شائع December 22, 2023
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

ڈائریکٹر ملتان زون کی ہدایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بہاولپور ٹیم نے وہاڑی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے خرد برد میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے نجی بینک صارفین کے اکاؤنٹس سے 14 کروڑ 72 لاکھ روپے کی خردبرد کی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان اوور ڈرافٹ کے ذریعے کروڑوں روپے خرد برد کرنے میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان کے بینک اکاؤنٹ میں فراڈ سے حاصل کردہ ایک کروڑ 30 لاکھ روپے ٹرانسفر ہوئے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024