• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

اداکارہ میرا کے گھر لاکھوں مالیت کے زیورات چوری، اپنے ہی ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

شائع December 22, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا کی رہائش گاہ پر چوری ہوگئی، اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم 80 لاکھ روپے مالیت کے دو ہیرے کے ہار اور 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی چوری کر کے فرار ہو گیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز (21 دسمبر کو) اداکارہ میرا نے لاہور کے علاقے تھانہ ڈیفنس اے میں اپنے ہی ملازم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔

اداکارہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ شاپنگ کے لئے مارکیٹ گئی ہوئی تھیں، رات گئے 12 بجکر 30 منٹ پر واپس گھر پہنچیں تو معلوم ہوا کہ قاسم نامی ڈرائیور 80 لاکھ روپے مالیت کے 2 ہیرے کے ہار اور 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی چوری کر کے فرار ہو گیا ہے۔

میرا کا کہنا تھا کہ ’جب گھر پہنچی تو جیولری کا سیٹ اور قیمتی گھڑی غائب تھی، جب گھر پر موجود گھریلو ملازمین سے پوچھا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان میں سے ایک قاسم نامی شخص وہاں موجود نہیں تھا اور ان کا فون بھی بند تھا۔‘

اداکارہ نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے شبہ ہے کہ گھر کا قیمتی سامان قسم نامی ملازم نے ہی چوری کیا ہے۔‘

میرا کے مطابق جیولری سیٹ کی قیمت 80 لاکھ اور گھڑی کی قیمت 20 لاکھ ہے۔

فلم اداکار نے پولیس سے درخواست کی کہ نامزد ملزم کو گرفتار کرکے سامان برآمد کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہے ہیں۔

لاہور میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نوعمری سے ہی شوبز انڈسٹری سے منسلک ہیں، 1990 کی دہائی میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’انتہا‘ کے ساتھ کیا۔

انہوں نے نہ صرف پاکستانی فلم انڈسٹری بلکہ بھارت کی بولی ووڈ انڈسٹری کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024