• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

کراچی: دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، مشتعل ہجوم کے تشدد سے تینوں ڈاکو ہلاک

شائع December 21, 2023
مشتعل عوام نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے تین ڈاکو ہلاک ہو گئے — فائل فوٹو:رائٹرز
مشتعل عوام نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے تین ڈاکو ہلاک ہو گئے — فائل فوٹو:رائٹرز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شہری کو قتل کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو مشتعل عوام نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے تینوں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

جمعرات کی رات اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا جس پر مشتعل عوام نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے تین ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

اورنگی ٹاؤن کے ایس ایچ او علی علی رضا کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 1ڈی میں برکت ہسپتال کے قریب قذافی چوک پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30سالہ شہروز اسلم کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر عوام نے فرار کی کوشش کرنے والے تینوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور پولیس کے پہنچنے سے قبل انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی ڈاکوؤں کو پہلے عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہیں جناح ہسپتال ریفر کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی چل بسے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ مرنے والے تینوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال لایا گیا ہے اور فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس افسر کے مطابق مرنے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے تین پستول اور ایک چوری کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024